• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ پر حکومت کو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا، لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بجٹ پر حکومت کو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں لیاقت بلوچ نے بجٹ 25-2024 روایتی اور فرسودہ بنیادوں پر ہی پیش کیا گیا قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ مہنگائی، بیروزگاری اور سماجی افراتفری کا نیا سونامی لائے گا۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے بعد بجٹ عقوبت خانہ بن جائے گا، نوجوان، خواتین اور کاشت کار کو بجٹ میں نظر انداز کر دیا گیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ تنخواہیں بڑھ تو گئیں لیکن معاشی سرگرمی ہی نہ ہوگی تو عمل درآمد ناممکن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر اچھی کی، لیکن بجٹ اونچی دکان پھیکا پکوان جیسا ہے۔ اس بجٹ پر حکومت کو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید