• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کیساتھ تعاون کرنا ہوگا، علی پرویز

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہےکہ معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا،معروف صنعتکار عارف حبیب نے کہا کہ بجٹ کے بنیادی فریم ورک میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، حکومت نے ٹیکس وصولی کیلئے نئے وینیوز کو نیٹ میں لانے کی کوشش کی ہے، سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ بجٹ میکرو اکنامک استحکام کی نظر سے بنایا گیا ہے، بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے،وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں اعتماد کسی ایک فیصلے کا نتیجہ نہیں ہے، حکومت نے پاکستان کے استحکام کیلئے ذمہ دار راستہ اختیار کیا ہے، وزیرخزانہ نے تقریر میں درجن سے زیادہ دفعہ اصلاحاتی پیکج کی بات کی ہے، نان فائلرز کیلئے ٹیکس شرح بڑھانے سے وہ ٹیکس نیٹ میں آئیں گے، معاشی استحکام کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید