• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: جھولا رکنے کی وجہ سے کئی افراد کافی دیر لٹکے رہے


امریکی ریاست اوریگون کے تھیم پارک میں جھولا جھولنے والوں کی دنیا الٹی ہوگئی۔

رائیڈ کے دوران جھولا رُکنے سے 28 افراد آدھے گھنٹے تک اُلٹا لٹکے رہے، امدادی کارکنوں نے لوگوں کو جھولے سے نکالا، خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھولا رکنے کے باعث دو درجن سے زائد لوگ کافی دیر تک لٹکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔