• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وہاڑی کے نواحی گاؤں میں گٹر کی صفائی کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق گھر کے باہر گٹر کی صفائی کے لیے لایا گیا مزدور زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا، مزدور کو بچانے کی کوشش میں گھر کے 3 افراد بھی جاں بحق ہوگئے۔

چند دن پہلے سرگودھا میں گٹر کی صفائی کے دوران 3 سینیٹری ورکرز زہریلی گیس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اس سے ایک دن قبل ٹنڈو محمد خان میں نالوں کی صفائی کے دوران میونسپل کمیٹی کے 3 سینیٹری ورکرز جان سے چلے گئے تھے، ورثا نے میتوں کے ساتھ حیدرآباد بدین روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید