• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی لال حویلی میں دو اونٹوں کی قربانی


سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے عیدِ قرباں کے موقع پر لال حویلی میں دو اونٹ اللّٰہ کی راہ میں قربان کیے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر موجود شیخ رشید کے آفیشل اکاؤنٹ پر اونٹوں کی قربانی کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

اُنہیں اس ویڈیو میں قصائیوں کے ساتھ مل کر اونٹ کو قربانی کے لیے زمین پر گراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ارد گرد لوگوں کا ہجوم بھی جمع نظر آ رہا ہے۔

شیخ رشید لال حویلی میں عید ملنے آنے والے تمام افراد سے عید بھی رہے ہیں، مولانا اشرف علی بھی ان سے عید ملنے لال حویلی پہنچے۔