لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا، آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے نے دکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جماعتِ اسلامی کراچی کے تحت نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھی کلچرل ڈے پر جو کچھ ہوا، اُس پر پولیس نے ایکشن لیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ن لیگی صدر نواز شریف کا نظریہ آج بھی سویلین سپر میسی کا ہے۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ میرے لیے نقصان کو مینج کرنا اس وقت بڑا چیلنج ہے۔
لاہور کے علاقے سندر میں 5 افراد نے مبینہ طور پر 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
2 نشستوں پر حامد خان گروپ کے امیدوار سلمان اکرم راجہ اور شفقت چوہان کامیاب ہوئے، کامیاب امیدواروں کا حتمی نتیجہ 22 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اشتہاری ملزمان کی وطن واپسی کی کوشش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں ذاتی مفاد کے لیے دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے۔
لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ نے طلاق دینے کے 3 دن بعد ازدواجی تعلقات قائم کرنے پر شوہر پر زیادتی کا مقدمہ خارج کر دیا۔
کسٹمز انفورسمنٹ سرگودھا نے کارروائیوں میں 11 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط کرلیا۔
برطانوی پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے مشرقِ وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے مجرموں کی حوالگی کے بارے میں کسی انفرادی کیس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔
نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر موثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں آج ایک میثاقِ سیکیورٹی کی بھی ضرورت ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سرکار کے نظام کو بہترین ہونا چاہیے، مگر ایسا نہیں ہے، ہر شعبہ طبقاتی نظام بنتا جا رہا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے زیادتی کیس میں ملزم کی سزا 20 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی۔
نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز شریک ہوئے۔