• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسلا: دروازے میں کھڑا مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں ریل کے دروازے میں کھڑا مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق مسافر کی شناخت اسامہ امجد کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق راولپنڈی شہر سے  بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسامہ امجد تھل ایکسپریس میں سفر کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق اسامہ امجد کے ساتھ افسوسناک حادثہ ٹیکسلا پھاٹک پر پیش آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید