سانگھڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق تعلقہ ناظم خدا بخش گارڈ سمیت جاں بحق ہو گئے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے جی ڈی اے رہنما خدا بخش درس کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے قتل میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
شازیہ مری کا کہنا ہے کہ خدا بخش درس کا قتل سانگھڑ کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ ضلع سانگھڑ میں امن و امان کو یقینی بنائے، مشکل کی اس گھڑی میں خدا بخش درس کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔