• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- جنگ فوٹو
--- جنگ فوٹو

فرانس کے درالحکومت پیرس سمیت گرد و نواح میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش اور جذبے سے منائی گئی۔

پیرس کی جامع مسجد مسکے دو پاغی سمیت متعدد مساجد میں نمازِ عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

جامعہ مسجد پیری فیت، مسجدِ قباء کی تعمر کے باعث ویلرلیبل میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ہال میں نمازِ عید ادا کی گئی۔

ادارہ فلاح دارین، ادارہ منہاج القران لانیو میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے مسلمانوں نے بھی نمازِعید ادا کی جبکہ ممتاز بزنس مین سراد ظہور اقبال نے مقامی ہال میں عید کی نماز کا اہتمام کیا، جس میں مقامی میئر کے علاوہ سفیر پاکستان عاصم افتخار حمد نے بھی شرکت کی۔

مختلف کمیونٹیوں کے بڑے اجتماعات اور نمازِعید کی ادائیگی میں مقامی امام نے اجتماع سے خطاب کیا، جس میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اللّٰہ اور والد کی اطاعت کا ذکر کیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین کی خدمت میں پیش پیش رہ کر اللّٰہ کی خوشنودگی حاصل کریں۔

مختلف امامِ نمازِ عید نے خطبات دیے جن میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی فرمابرداری اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اللّٰہ تعالیٰ کی خوشنودگی کی خاطر اپنی ہر دل عزیز چیز کی قربانی کا ذکر کیا گیا۔

اس موقع پر مساجد میں نمازِ عید کے اجتماعات کے بعد مختلف قسم کے اسٹال بھی لگائے گئے ۔

کئی افراد نے فارم ہاؤس جا کر قربانی کا فریضہ سر انجام دیا جبکہ کئی افراد نے پہلے سے بچر خانوں پر بک شدہ جانورحاصل کر کے قربانیاں دیں۔

خاص رپورٹ سے مزید