• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی لکسمبرگ کے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن جین پال ریٹر سے ملاقات

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو 

یورپین یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے لکسمبرگ کے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن جین پال ریٹر سے ملاقات کی ہے۔

سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستانی سفیر نے لکسمبرگ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی سہولت کے لیے مزید قونصلر تعاون کی درخواست کی۔

اس کے ساتھ ہی دونوں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مہارت کی ترقی پر تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید