• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ مالی سال مہنگائی بڑھنے کی شرح 12 فیصد ہوگی، فچ ریٹنگز


پاکستان میں آئندہ مالی سال میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 12 فیصد اور شرح سود 16 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔

بین الاقوامی ادارے ’فچ ریٹنگز‘ کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران ترقی کی شرح 3 فیصد رہے گی۔

فچ کے مطابق فروری میں انتخابات کے بعد سے پاکستان کی ادائیگیوں کی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

فچ ریٹنگز کے مطابق برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کے 0اعشاریہ 3 فیصد تک آنے کی امید ہے، جو گزشتہ برس ایک فیصد تھی۔

فچ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ سے آئی ایم ایف سے معاہدے کی امید بہتر ہے، اگلے مالی سال مالیات اہداف حاصل ہونا واضح نہیں۔

فچ ریٹنگز کے مطابق حکومتی اقدامات سے بیرونی ادائیگوں پر دباؤ کم ہوگا مگر ترقی کی شرح توقع سے کم رہ سکتی ہے۔

فچ کے مطابق زرمبادلہ کے نظام میں بہتری سے بیرون ملک سے ترسیل زر میں بہتری آئی ہے، بہتر زرعی برآمدات سے بھی صورتحال بہتر ہوئی ہے، سخت پالیسیاں نمو کو حکومتی اندازوں سے کم کرسکتی ہیں۔

فچ ریٹنگز کے مطابق متبادل نہ تھےاس لئےسخت فیصلےکرناپڑے، پاکستان کا ریکارڈ ریفارمز جاری رکھنےمیں اچھا نہیں رہا۔

فچ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ مالی سال 25 کے اختتام پر 16 فیصد ہوگا، سونے کے ذخائر شامل کر کے پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر 15 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔

فچ ریٹنگز کے مطابق  پاکستان کی فنڈنگ ضرورت ذخائر سے زیادہ ہیں، دسمبر 2023 کی ٹرپل سی ریٹنگ درمیانی مدت کی بلند فنڈنگ ضرورت کے سبب ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید