• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن شہریت لینے والوں کو اسرائیل کی حمایت کرنا ہوگی، نیا قانون نافذ


جرمنی میں شہریت کا ایک نیا قانون نافذ کر دیا گیا ہے۔ جرمنی میں شہریت سے متعلق اصلاحات 27 جون سے نافذ العمل ہوں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن شہریت چاہنے والوں کو اب اسرائیل کی حمایت کرنا ہوگی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریت کے نئے قانون کے تحت اب جرمن شہریت کے خواہش مند افراد کو یہ لکھ کر دینا ہوگا کہ اسرائیلی ریاست کو وجود کا حق حاصل ہے۔

جرمن وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ ملکی شہریت کیلئے اب یہ ضروری ہوگا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نئے ٹیسٹ سوالات میں اسرائیل کے ریاست کے وجود کا حق اور جرمنی میں یہودی زندگی جیسے موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید