• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی کی یوگا کرتے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی


بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی یوگا کے عالمی دن کے موقع پر یوگا کرتے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تیسری بار وزیر اعظم بننے والے نریندر مودی نے پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے دسویں عالمی یوگا کی تقریب کے لیے لی گئی چند سیلفیاں پوسٹ کی ہیں۔

انہوں نے سیلفی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’سری نگر میں پوسٹ یوگا سیلفیز! ڈل جھیل پر بے مثال متحرک۔‘

واضح رہے کہ نریندر مودی نے دسویں عالمی یوگا کے موقع پر ڈل جھیل کے کنارے منعقدہ تقریب میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کیا اور یوگا سیشن میں خود حصہ بھی لیا۔

تاہم مسلسل بارش کے باعث تقریب کو انڈور منتقل کرنا پڑا، جہاں انہوں نے 30 منٹ کے یوگا سیشن کی قیادت کی۔ رواں سال کی تھیم ’یوگا فار سیلف اینڈ سوسائٹی‘ تھی۔

سیلفیاں پوسٹ کرنے سے قبل انہوں نے مذکورہ تقریب سے یوگا سیشن کی قیادت کرتے ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جس کے مختصر ویڈیو کلپس سوشل میڈیا کی زینت بن گئے ہیں۔

نریندر مودی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عوام سے گزارش کی کہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں یوگا کو حصہ بنائیں۔ یوگا طاقت، اچھی صحت اور تندرستی کو فروغ دیتا ہے۔