آئندہ مالی سال میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کردیے گئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پاؤنڈ، ڈالر، یورو اور روپے میں جاری کیے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسٹیٹ بینک سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ روایتی اور اسلامی شریعہ کے تحت اسٹیٹ بینک سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق مئی کے آخر تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 338 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، مئی کے آخر تک اسلامی شریعہ کے تحت 582 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔
نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مدت مکمل ہونے پر سرمایہ کاروں کو ادائیگی کی جائے گی۔