وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔
شوگر ملوں کے ساتھ مذاکرات میں چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کرنے پر اتفاق ہوگیا۔
وزارت نے کہا ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں اس فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گی۔
دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو کو چھو گئی، راولپنڈی، کراچی اور پشاور میں ایک کلو چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی، کوئٹہ میں ایک کلو چینی 186 سے190روپے کی ہوگئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی کی بڑھتی قیمتوں پر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ رمضان آئے یا کوئی اور ایونٹ ہو غذائی اشیا کی قیمتیں اوپر نیچے ہوجاتی ہیں، گندم اور چینی کو بھی ڈی ریگیولیٹ کر دینا چاہیے۔