• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا جاری ٹینڈر واپس لے لیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کاجاری ٹینڈرواپس لے لیا

ٹی سی پی نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری کر دیا۔

انٹرنیشنل سپلائرز سے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

اس سے قبل ٹی سی پی نے 11 جولائی کو 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔

ٹی سی پی نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے 18 جولائی تک بولیاں طلب کی تھیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دینے پر تحفظات ظاہر کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے جس کے بعد حکومت نے چینی کی درآمد پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چینی درآمد کا فیصلہ مکمل طور پر ختم کیے جانے کا بھی امکان ہے، نجی شعبے کے لیے دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر بھی غور جاری ہے۔ 

تجارتی خبریں سے مزید