• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درآمد کی اجازت کے باوجود چینی کی ایکس مل قیمت پہلے کے مقابلے میں زیادہ مقرر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

درآمد کی اجازت کے باوجود چینی کی ایکس مل قیمت پہلے کے مقابلے میں زیادہ مقرر کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق برآمد کی اجازت کے وقت مقررہ قیمت کے مقابلے ایکس مل قیمت میں 25 روپے کلو کا اضافہ ہو گیا۔

کابینہ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے جون 2024ء میں چینی کی ایکس مل قیمت 140روپے فی کلو مقرر کی تھی۔

ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ مارچ 2025ء میں حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 159 روپے کلو مقرر کی، اب حکومت نے شوگر ملز کے ساتھ چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے کلو مقرر کی۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے گزشتہ روز چینی کی نئی ایکس مل قیمت مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی حکومت نے گزشتہ ہفتے 5 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

وفاقی حکومت نے جون 2024ء میں چینی برآمد کرنے کی منظوری کا عمل شروع کیا تھا اور جون تا اکتوبر 2024ء مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید