• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماد اظہر کے خلاف پرانی بسیں اسکریپ میں بیچنے کی تحقیقات


وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کے خلاف پرانی بسیں اسکریپ میں بیچنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، مکمل ہوتے ہی سارا معاملہ سامنے لایا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اکبر نے پنجاب کے تمام شہروں میں جدید بسیں چلانے اور لاہور میں کینال روڈ پر ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی، ساہیوال میں بچوں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو یونہی نہیں چھوڑا جا سکتا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ، سوات پولیس شہری کو ہجوم سے نہ بچا سکی۔

قومی خبریں سے مزید