• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنے والے 3 دہشتگرد گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنے والے 3 دہشتگردوں کو جہلم سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، دہشتگرد گوادر سے ایران فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

کچھ روز قبل ڈومیلی موڑ جہلم کے قریب اے این ایف کے 3 جوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں بلال، عابد اور گل فران شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید