• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیا میں احتجاج کے دوران خاتون صحافی کو خطرے کا سامنا


کینیا میں ٹیکسوں میں اضافے پر عوام کے احتجاج کے دوران برطانوی نیوز چینل کی مقامی خاتون صحافی کو خطرے کا سامنا کرنا پڑگیا۔

برطانوی نیوز چینل کی خاتون صحافی کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے براہ راست رپورٹنگ کے دوران حالات بتا رہی تھی کہ اچانک مسلح شخص بھی وہاں پہنچ جاتا ہے۔

اس دوران کچھ لوگوں کو وہاں سے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیا میں ٹیکسوں میں اضافے پر شدید عوامی احتجاج کے بعد صدر ولیم روٹو نے مالیاتی بل پر دستخط نہیں کیے اور مالیاتی بل کو ترامیم کے لیے واپس پارلیمنٹ بھجوا دیا ہے۔