• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’میں حمل سے نہیں ہوں‘، اُشنا شاہ نے بطور ثبوت ویڈیو شیئر کر دی

پاکستانی اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ---کولاج بشکریہ انسٹاگرام
پاکستانی اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ---کولاج بشکریہ انسٹاگرام

معروف اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ نے اپنے حمل سے ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بطور ثبوت ویڈیو شیئر کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک لباس کی منفرد تراش خراش کے سبب قیاس آرائیوں نے جنم لیا تھا کہ اداکارہ اشنا شاہ حاملہ ہیں۔

اس پر اداکارہ نے باقاعدہ طور پر ان افواہوں کی تردید بھی کی تھی۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب پر مبنی سیشن کا آغاز کیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس دوران بھی اداکارہ کو حمل سے متعلق سوال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

ایک انسٹاگرام صارف کا پوچھنا تھا کہ ’کیا آپ حمل سے ہیں؟‘

اس کے جواب میں اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے ڈھیلی ڈھالی قمیص کو پیٹ سے تنگ کرتے ہوئے اپنی فٹنس دکھا رہی ہیں۔


اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’نہیں میں حمل سے نہیں ہوں مگر ناراض ضرور ہوں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید