• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچی گلوکار کیفی خلیل کے نئے گانے میں نارویگن موسیقاروں، ڈانسرز کا تڑکا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کوک اسٹوڈیو 14 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کلپ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بار بلوچی گلوکار نے نارویگن میوزک بینڈز و ڈانسرز کے ساتھ اشتراک کر رہے ہیں۔

مختصر ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کی مذکورہ گانے میں ناروے سے تعلق رکھنے والے ڈانس گروپ کوئک اسٹائل، ریپ میوزک بینڈ کارپ اور گلوکار امانڈا ڈیلارا شامل ہیں۔

کیفی خلیل کے مطابق یہ نیا گانا کوک اسٹوڈیو 15 کے پلیٹ فارم سے کل یعنی 28 جون 2024 کو ریلیز ہوگا۔

بلوچی گلوکار کی جانب سے سوشل میڈیا پر نئے گانے کے اعلان کے بعد ان کے مداحوں نے امیدیں باندھ لی ہیں اور بے صبری سے اس کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید