• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلعت حسین کے انتقال کو ایک ماہ مکمل، تزین حسین نے والد کی یادیں تازہ کر دیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی بیٹی و اداکارہ تزین حسین نے والد کے انتقال کے ایک ماہ مکمل ہونے پر انہیں خراج عقیدت پیش کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے مرحوم والد کے ساتھ گزاری چند خوبصورت یادوں پر مشتمل مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے انسٹا ویڈیو پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں اپنے والد کے نام ایک خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا ہے۔


تزین حسین نے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے نام جاری پیغام میں لکھا کہ ایک مہینہ گزر چکا ہے اور میں اس حقیقت کو تسلیم کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ آپ جاچکے ہیں۔ ہم سب آہستہ آہستہ یہ تسلیم کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ہم نے آپ کے ساتھ گزارے چند یادگار و خوبصورت لمحوں کو ایک بار پھر تازہ کرنے کی کوشش کی ہے، میں جانتی ہوں کہ آپ اس کے ساتھ ہیں جو آپ سے سب سے زیادہ پیار کرتا ہے لیکن ، ہم بھی آپ سے پیار کرتے ہیں اور آپ یہ نہ بھولیں ابو جی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید