• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تزین حسین نے والد طلعت حسین کے ہمراہ نئی تصویر جاری کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور پروفیسر تزین حسین نے فادرز ڈے سے قبل ہی اپنے والد طلعت حسین کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کر دی۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ’ابو اور میں‘۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی کیپشن میں دل والا ایموجی بھی بنایا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ثروت نذیر کے لکھے ہوئے ڈرامہ سیریز ’یونہی‘ سے اداکاری کے شعبے میں دوبارہ قدم رکھنے والی اداکارہ تزین حسین معروف پاکستانی لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی بیٹی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ تصویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا اور ایک صارف نے تو لیجنڈری اداکار طلعت حسین کے ساتھ لی گئی اپنی یاد گار تصویر کو بھی فخریہ انداز میں شیئر کیا اور لکھا کہ ’آپ کے ابو کے ساتھ‘۔

اس کے علاوہ بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے لیجنڈری اداکار طلعت حسین کے ماضی کے ڈراموں کو یاد کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ تزین حسین نے ماضی میں مختلف مشہور ڈراموں اور ٹیلی فلمز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں مہلت، اور عورت قابل ذکر ہیں۔

تاہم انہوں نے طویل عرصے تک شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کرکے شعبہ درس و تدریس سے وابستہ رہیں اور مختلف جامعات میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈپارٹمنٹ ہیڈ کے طور پر فرائض انجام دیتی رہیں۔ اب حال ہی میں انہوں نے ڈرامہ سیریز ’یونہی‘ سے کم بیک کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید