• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمی فائنل میں شکست پر افغانستان کے ہیڈ کوچ آئی سی سی پر برہم

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا سے شکست پر آئی سی سی پر برہم ہو گئے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوناتھن ٹروٹ نے سیمی فائنل کی پچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا لیکن میں پچ کی خراب نوعیت کو اجاگر کرنا چاہتا ہوں جو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل جیسے بڑے میچ کے لیے تیار کی گئی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ وہ پچ نہیں تھی جس پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہونا چاہیے تھا، سیمی فائنل میں ایک منصفانہ مقابلہ ہونا چاہیے تھا، میں یہ بھی نہیں کہہ رہا کہ پچ میں اسپن اور حرکت نہ ہو۔

جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ وکٹ دونوں ٹیموں کے لیے سازگار ہونی چاہیے تھی تاہم پچ کا زیادہ فائدہ جنوبی افریقا کو ہوا، اگر ہم نے جنوبی افریقا کی طرح بولنگ کی ہوتی تو آپ دوسرے ہاف کو مختلف دیکھ سکتے تھے۔

دوسری جانب میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغان ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ ہم شاید بہتر کرسکتے تھے لیکن حالات نے اجازت نہیں دی جو ہم کرنا چاہتے تھے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں آپ کو تمام حالات کے بارے میں تیار رہنا پڑتا ہے۔

افغان کپتان نے کہا کہ ہم نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی بولنگ کی، ہمارے فاسٹ بولرز کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے اسپنرز کا کام آسان ہو گیا۔

واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے بہت ہی آسانی کے ساتھ افغانستان کو شکست دی دی تھی۔

افغان ٹیم پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید