• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹائلش بیٹر ویرات کوہلی بڑے میچ کے بڑے کھلاڑی ثابت ہوئے، پورے ٹورنامنٹ میں فیل ہونے کے بعد فائنل میں اپنا رنگ جما دیا۔

ویرات کوہلی نے 59 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے، اکشر پٹیل نے 31 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ویرات کوہلی کا خوب ساتھ نبھایا۔

بھارت نے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 8 وکٹوں پر 169 رنز بنا سکی۔

اس طرح  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹائٹل جیت لیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید