• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں انٹرویو کے دوران اپنے پسندیدہ ’گوہر‘ کے بارے میں کھل کر بات کی۔

حال ہی میں عید الضحیٰ کے موقع پر اداکارہ تقریباً 2 برس کے بعد فلم ’ابھی‘ کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئیں۔

مذکورہ فلم میں انہوں نے پہلی بار گلوکار و اداکار گوہر ممتاز کے مد مقابل اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انہوں نے اپنی فلم کی تشہیر کے لیے مختلف پروگرامز میں شرکت کی اور مختلف میڈیا اور سوشل میڈیا چینلز سے گفتگو بھی کی۔

اس سے قبل کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی آن اسکرین جوڑی کو بےحد پسند کیا گیا ہے۔ ان دونوں کو کئی پروجیکٹس میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

صرف کام کی سطح پر ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ان دونوں کی اس قدر گہری دوستی ہے کہ مداحوں کی بڑی تعداد ان کے افیئر کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کرتی دکھائی دی ہے، جس کی ان دونوں نے کئی مرتبہ تردید بھی کی ہے۔

تاہم اب حال ہی میں کبریٰ خان سے دوران انٹرویو سوال کیا گیا کہ ان کا پسندیدہ ’گوہر‘ کون ہے؟، جس پر انہوں نے بتایا کہ ظاہر سی بات ہے گوہر رشید پسندیدہ گوہر ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید