• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بیڈ نیوز‘ انجوائے کرلو، اچھی خبر آئے گی تو بتانے میں دیر نہیں کرینگے، وکی کوشل

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اپنی منفرد رومانوی کامیڈی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جس میں ترپتی دمری اور ایمی ورک بھی شامل ہیں۔ 

فلم کے ٹریلر کے اجرا کی تقریب ممبئی میں ہوئی۔ جیسے ہی انھوں نے فلم کے ٹریلر کی نقاب کشائی کی تو ان سے انکی حقیقی زندگی کی اچھی خبر کے بارے میں سوال کیا گیا۔

اس پر وکی کوشل نے کہا کہ ابھی کے لیے آپ بیڈ نیوز انجوائے کرلو، جو ہم لا رہے ہیں۔ جب اس کا (اچھی خبر)  وقت آئیگا تو ہم اسے بتانے میں دیر نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے یہ افواہ ہے کہ وکی کوشل اور انکی اہلیہ معروف فلمسٹار کترینہ کیف کے ہاں پہلے بچے کی ولادت متوقع ہے، خصوصاً ان دونوں کی جانب سے لندن سے جاری شدہ ایک ویڈیو کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید