• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ: تنخواہ کے تنازع پر جونیئر ڈاکٹروں کی پانچ روزہ ہڑتال

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

تنخواہ کے تنازع پر انگلینڈ کے جونیئر ڈاکٹروں نے پانچ روزہ ہڑتال شروع کردی۔ 

لندن سے میڈیارپورٹ کے مطابق جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال سے اسپتالوں میں معمول کی خدمات متاثر ہوئی۔ برٹش میڈیکل ایسوی ایشن کے مطابق تنخواہ بڑھانے کیلئے حکام کی معقول پیشکش نہ کرنے پر ہڑتال کی۔ 

عام انتخابات سے قبل جونیئر ڈاکٹروں کے ہڑتال پر جانے پر این ایچ ایس قیادت نے تنقید کی ہے۔ 

این ایچ ایس کنفیڈریشن نے کہا ہے کہ ہڑتال کیلئے یہ مناسب وقت نہیں۔ اس وقت کوئی سیاسی جماعت یہ تنازع حل نہیں کرسکتی۔ 

میڈیا رپورٹ رپورٹ کے مطابق جونیئر ڈاکٹر تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ مالی سال جونیئر ڈاکٹروں کی تنخواہیں 9 فیصد بڑھائی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید