• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ’سنگیت تقریب‘ میں ان کی محبت کی کہانی پیش کی جائے گی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایشیا کی سب سے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی کے سلسلے میں خصوصی ’سنگیت تقریب‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق آننت امبانی کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی ’سنگیت‘ کی تقریب کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔

یہ تقریب منفرد اور اہم ترین ہوگی جس میں روایت سے ہٹ کر جَلد ہی ایک ہونے والی جوڑی کی محبت کی کہانی کو پیش کیا جائے گا۔

سنگیت کی اس تقریب میں ناصرف بھارتی بلکہ غیر ملکی گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

یاد رہے کہ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔

اس جوڑی کے قریبی دوست سنگیت کی تقریب میں پرفارمنس  دینے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق آننت اور رادھیکا کی محبت کی کہانی کو ان کے دوست بطور ڈرامہ پیش کریں گے جس میں اس بات کی تصویر کشی کی جائے گی کہ یہ جوڑا آپس میں کس طرح ملا اور کیسے اِنہوں نے اپنی باقی زندگی ایک دوسرے کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ممبئی میں ایک شاندار تقریب سے شروع ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید