• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوروکپ میں پرتگال کو ہرانے پر جارجین ٹیم کیلئے لاکھوں پاؤنڈ کا اعلان

جارجیا کے سابق وزیر اعظم بدزینا ایون ایشویلی نے یورو کپ 2024 کے اہم میچ میں پرتگال کو شکست دینے والی جارجین فٹبال ٹیم کےلیے بڑا اعلان کردیا۔ 

یوروکپ میں پرتگال کو 2 گول سے ہرانے پر جارجیا کی فٹبال ٹیم کےلیے 84 لاکھ پاؤنڈ انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جارجیا نے اسپین کو بھی ہرادیا تو ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو مزید اتنی ہی رقم دوں گا۔ 

خیال رہے کہ راؤنڈ آف 16 میں جارجیا کا اسپین سے مقابلہ اتوار کو ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید