• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ پیماؤں کےساتھ جیو نیوز کی ٹیم بھی رواں دواں


ملکی و غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ہمراہ جیو نیوز کی ٹیم بھی رواں دواں ہے۔

ملکی و غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ہمراہ کے ٹو سمیت 8 ہزار میٹر سے زائد چوٹیاں سر کرنے والوں کے ساتھ جیو نیوز کی ٹیم بھی رواں دواں ہے۔

کوہ پیماؤں کی ٹیم 14 ہزار 409 فٹ کی بلندی پر واقع کنکورڈیا کے مقام پر پہنچ گئی۔

کوہ پیماؤں کی ٹیم نے وہاں پہنچ کر آرام بھی کیا، رقص بھی کیا، کیک بھی کاٹا، 4 پاکستانی جبکہ چار اطالوی خواتین بھی کوہ پیماؤں میں شامل ہیں۔