• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء جاوید نے شعیب ملک کے ہمراہ ورزش کی ویڈیو شیئر کردی


پاکستانی معروف، خوبرو اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید نے اپنے شوہر، معروف کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

ثناء جاوید اور شعیب ملک کی یہ ویڈیو اس جوڑی کے فٹنس ٹرینر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی جسے ثناء جاوید اور بعد ازاں شعیب ملک نے شیئر کیا۔

ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد ثناء اور شعیب کی فٹنس کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اُٹھ گیا ہے، اس جوڑے کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناذک اندام اور شوخ و چنچل نظر آنے والی اداکارہ ثناء جاوید اپنے ایتھلیٹ شوہر کے مقابلے پر سخت ورزشیں کر رہی ہیں۔

دونوں معروف شخصیات ناصرف بھاری بھرکم وزن اٹھا کر ورزش کر رہے ہیں بلکہ یہ جوڑا اسٹریچنگ میں بھی مصروف ہے۔

ثناء جاوید اور شعیب ملک کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا فین پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید