• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارے کا توازن بگڑنے سے مسافر طیارے کی چھت میں پھنس گیا


اسپین سے یوراگوئے جانے والے طیارے کو دوران پرواز شدید جھٹکے لگے کہ مسافر طیارے کی چھت میں پھنس گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ پیر کو اُڑان بھرنے والی ایئر یورپا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر کا توازن دوران پرواز بگڑ گیا، جس کے سبب 26 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

طیارے کا توازن بگڑنے پر برازیل کے ساحلی شہر نٹال میں فوری طور پر لینڈنگ کروائی گئی۔

توازن بگڑنے سے چند مسافر طیارے کی چھت سے ٹکرا گئے جبکہ کچھ سامان رکھنے والی جگہ پھنس گئے جس سے ان کے سر، گردن اور سینے پر چوٹیں آئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر شدید پریشانی اور ہڑبڑائی صورتحال کا شکار ہیں جبکہ ایک مسافر جہاز کی چھت اور سامان رکھنے کی جگہ پر پھنسا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیشتر متاثر مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور کچھ کو اسپتال لے جایا گیا۔