کہتے ہیں کہ اس دنیا میں ایک شکل کے سات چہرے ہوتے ہیں، پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کے چہرے سے مماثلت رکھنے والا چوتھا شخص سامنے آگیا جس کا ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب چرچہ ہورہا ہے۔
تاہم مزے کی بات یہ ہے کہ اداکارہ کا چوتھا ہمشکل، کوئی لڑکی نہیں ہے بلکہ اس بار انٹرنیٹ صارفین نے ایک بھارتی لڑکے میں ہانیہ عامر کی شباہت محسوس کی ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک لڑکے کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک لڑکا پنجابی گانے پر لپسنگ کر رہا ہے۔
اس لڑکے کو اس کی گوری رنگت اور چہرے کے ڈمپل کی وجہ سے ہانیہ عامر کا ہمشکل قرار دیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ لڑکے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے کمنٹس میں دلچسپ تبصروں کے انبار لگا دیئے۔ بیشتر صارفین نے اتفاق کیا جبکہ کئی صارفین کا ماننا ہے کہ مذکورہ لڑکا ہانیہ عامر سے زیادہ اداکار عمران اشرف کے کردار بھولا کا ہمشکل لگ رہا ہے جس کے ڈمپل بھی ہیں۔
بعض صارفین کے مطابق بھارتی لڑکا اداکار عمران اشرف اور اداکارہ ہانیہ عامر کا مکسچر ہے۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر اس وقت انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں، ان کے فالوورز کی تعداد 14.4 ملین ہے۔
اداکارہ کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2023 میں ترکیہ کی سوشل میڈیا اسٹار اور بلاگر علینا اوزترک گلکو کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد اُنہیں ہانیہ عامر کی ہمشکل کہا گیا تھا۔
اس سے قبل 2021 میں شائی حلود نامی ایک نوجوان سوئیڈش میک اپ آرٹسٹ منظر عام پر آئی تھی، جسے اداکارہ سے ملایا جا رہا تھا اور 2021 میں ہی رابعہ نامی ایک دُلہن کی کچھ تصویریں وائرل ہورہی تھیں جن میں وہ ہو بہو اداکارہ ہانیہ عامر لگ رہی تھیں۔