• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کی ایک اور ہمشکل سامنے آگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی ایک اور ہمشکل کو سوشل میڈیا صارفین نے ڈھونڈ نکالا۔

یوں تو کہتے ہیں کہ ایک شکل کے دنیا میں سات افراد ہوتے ہیں اور پھر اکثر و بیشتر افراد معروف شخصیات کے ہمشکل ڈھونڈتے بھی رہتے ہیں۔

اب حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک اور ہم شکل کو سوشل میڈیا صارفین نے ڈھونڈ لیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ایک نوجوان ترکش بلاگر کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جو ہُو بَہ ہُو ہانیہ عامر سے ملتی جلتی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہلچل مچانے والی اس نوجوان ترکش بلاگر کا نام  ’علینا اوزترک گلکو‘ ہے جو ہانیہ عامر سے اس قدر مشابہت رکھتی ہے کہ ہانیہ عامر کے مداح بھی حیران رہ گئے ہیں۔ کئی مداحوں نے تو انہیں اداکارہ کی کھوئی ہوئی بہن بھی کہہ دیا ہے۔

ترکش بلاگر ’علینا اوزترک گلکو‘ ترکیہ کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے میک اپ، شاپنگ اور سیر و تفریح کی مہم جوئی پر مبنی بلاگز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ترکش بلاگر اور ہانیہ عامر کے ہم شکل ہونے کی خبر تیزی سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس سے لوگ دونوں کے درمیان غیر معمولی مماثلت دیکھ کر حیران رہ گئے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ علینا اوزترک گلکو پہلی شخصیت نہیں ہیں جنہیں ہانیہ عامر سے مشابہت کی وجہ سے پہچانا گیا ہے بلکہ اس سے قبل، سویڈن کی باصلاحیت میک اپ آرٹسٹ شائی حلود نے بھی پاکستانی اداکارہ سے اپنی حیرت انگیز طور پر مشابہت کی وجہ سے توجہ حاصل کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید