• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کی ایک اور ہمشکل منظر عام پر

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی ایک اور ہمشکل لڑکی منظرِ عام پر آگئی۔

اکثر و بیشتر ہی مداح شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کے ہمشکل ڈھونڈتے رہتے ہیں اور اب حال ہی میں مداحوں نے ایک بار پھر ہانیہ عامر کی ہمشکل تلاش کرلی ہے۔

حال ہی میں مداحوں کو سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک نوجوان سوئیڈش میک اپ آرٹسٹ ملی ہیں جو کہ بالکل ہانیہ عامر کی جڑواں لگتی ہیں۔

شائی حلود نامی نوجوان لڑکی  سوئیڈش میک اپ آرٹسٹ ہیں جو کہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلکش اور شاندار میک اپ میں اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

انسٹاگرام پر سوئیڈش میک اپ آرٹسٹ کے تقریباََ 12 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جبکہ پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ میک اپ آرٹسٹ اداکارہ ہانیہ عامر کی ہمشکل ہیں۔


ہانیہ عامر اور سوئیڈش میک اپ آرٹسٹ میں غیر معمولی مشابہت دیکھیں:

واضح رہے کہ اس سے قبل شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز اور باصلاحیت اداکارہ ایمن خان سے مشابہت رکھنے والی ٹک ٹاک اسٹار مناہل حمید کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے تھے۔

تازہ ترین