• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترکالونی:سٹال لگانے کے جھگڑے پرنوجوان قتل

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)نشتر کالونی کے علاقہ یوحنا ا ٓباد میں جھنڈیوں کا سٹال لگانے کے جھگڑے پر معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے نے چھری کے وار سے نوجوان کو قتل کردیا، شاکر مسیح کے چھوٹے بھائی نے سٹا لگا رکھا تھاجس پر اس کے ہمسائے نے منع کیا ۔ دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا جسے ختم کروانے شاکر مسیح آیا تو ملزم جمیل مسیح نے چھری سے اس پرحملہ کردیا۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شاکر دم توڑ گیا ،پولیس نے ملزم جمیل مسیح کو گرفتارکرلیا۔
لاہور سے مزید