آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 191 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 81 ہزار 135 پر آ گیا۔
انڈیکس آج کاروبار کے دوران 1 ہزار 436 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 81 ہزار 380 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 79 ہزار 944 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر پرانے بھاؤ پر برقرار ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 40 پیسے پر برقرار ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر اسی نرخ پر فروخت ہو رہا تھا۔