پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے فیول ریلیف اسکیم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیول ریلیف اسکیم پر عمل درآمد سے پہلے ڈیلرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن(PPDA) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج شام ڈیلرز کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں فیول ریلیف اسکیم پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر موٹر سائیکل کی انوائس چیک کرنا عملی طور پر مشکل ہے۔
پی پی ڈی اے کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیول ریلیف اسکیم پر عمل درآمد سے پہلے ڈیلرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔