• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء جاوید کی چہرہ چھپاتے صحافیوں سے ریکارڈنگ نہ کرنے کی درخواست، ویڈیو وائرل

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و اداکارہ ثناء جاوید کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

اداکارہ ثناء جاوید آج کل اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔

اداکارہ کو گزشتہ ہفتے لندن میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوران شوہر کو کھیل کے میدان میں سپورٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ثناء جاوید نے اپنے شوہر کے ہمراہ لندن میں دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کے ہمراہ رات کا کھانا بھی کھایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔


اب اداکارہ کی برمنگھم سے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں اُنہیں قومی کرکٹرز کی فیملی کے ساتھ لندن کی سڑک پر دیکھا گیا ہے۔

اس دوران صحافیوں کی جانب سے اداکارہ ثناء جاوید کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ اداکارہ اپنا چہرہ ہاتھوں سے چھپاتے ہوئے صحافیوں کو ریکارڈنگ سے منع کر رہی ہیں۔


ویڈیو کے وائرل ہونے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس رویے پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین اداکارہ کے اس رویے پر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ پبلک فیگر ہونے کے باوجود ثناء جاوید کا منہ چھپانا سمجھ نہیں آ رہا ہے۔