• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: گھر کا مقدمہ ہارنے کے بعد بیٹے نے 82 سالہ باپ کو عدالت کے باہر قتل کر دیا

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں جائیداد کے مقدمے میں شکست کے بعد ایک نوجوان نے سرِعام سڑک پر چاقو کے وار سے بہن کو زخمی جبکہ 82 سالہ والد کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول محکمۂ آبی وسائل کا ریٹائرڈ ملازم تھا، جس نے بیٹے کی جانب سے متعدد بار کی جانے والی بدسلوکی، نامناسب رویے، جھگڑے اور اہلِ خانہ پر تشدد کرنے کے باعث اسے گھر سے بے دخل کرنے کے لیے 2 سال قبل عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے والد کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے مکان کا قبضہ واپس دلانے اور بیٹے کو بے دخل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

فیصلے کے بعد مقتول اپنی بیٹی کے ہمراہ عدالت سے واپس گھر جا رہا تھا کہ مشتعل بیٹے نے راستے میں آٹو رکشہ روکا اور بھرے بازار میں والد پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ 

شدید زخمی ہونے کے باعث بوڑھا باپ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیٹی زخمی ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید