• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ کا بھائی منشیات کیس میں گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حیدرآباد (دکن) پولیس نے بھارتی اداکارہ رکول پریت سنگھ کے بھائی امان پریت سنگھ کو منشیات کیس میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امان پریت سنگھ کو پولیس کی گرفت میں آئے منشیات کے حالیہ کاروبار کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس کیس میں پانچ افراد کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ امان کا نام 13 افراد کی فہرست میں شامل ہے جو منشیات کا استعمال کرتے پائے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ امان پریت سنگھ کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں پولیس نے یہ بھی کہا کہ رکول کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 

پولیس نے کیس سے متعلق ملزمان سے 199 گرام کوکین، 2 پاسپورٹ، 2 موٹر بائیکس اور 10 موبائل فون برآمد کیے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید