• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمغۂ امتیاز دیتے ہوئے پرویز مشرف اور آصف زرداری نے کیا کہا؟ فاخر محمود نے بتا دیا

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب 

پاکستانی معروف سینئر گلوکار فاخر محمود نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھی نہیں معلوم کہ تمغۂ امتیار کے لیے مجھے کس نے نامزد کیا تھا۔

گلوکار فاخر محمود نے گزشتہ ہفتے کی شب جیو نیوز کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے شو کے میزبان تابش ہاشمی سمیت شرکاء کے متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔


ایک سوال کے جواب میں فاخر محمود نے کہا کہ کہ گلوکاری کے آغاز میں میرے والدین اس شعبے سے ناخوش تھے مگر پھر مجھے پھلتا پھولتا اور مستحکم ہوتا دیکھ کر مان گئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے اسکول کے دور میں شرارتی بچہ نہیں تھا، مگر اس کے باوجود گلوکار نے اپنی شرارتوں کے کئی قصے بھی سنا ڈالے۔

فاخر محمود نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہترین گلوکار بننے کے لیے کوئی خصوصی ڈائیٹ یا پرہیز کی ضرورت نہیں ہوتی، کچھ چھوڑنا نہیں پڑتا، میں سب کچھ کھاتا پیتا ہوں جیسے کہ آئس کریم وغیرہ، بس اچھا گلوکار بننے کے لیے نیند پوری اور باقاعدہ طور پر ریاض کرنا بہت ضروری ہے۔


حال ہی میں تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والے گلوکار فاخر نے خود کو ملنے والے ایوارڈز پر بھی بات کی۔

ایک اور سوال کے جواب میں فاخر محمود کا کہنا تھا کہ مجھے خود نہیں معلوم کہ مجھے تمغۂ امتیاز کے لیے کس نے نامزد کیا تھا۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ جہاں بہت سارے لوگوں کو بغیر کسی خدمت کے تمغۂ امتیاز دے دیا جاتا ہے وہیں کچھ جائز افراد کو مل جاتا ہے۔


گلوکار نے انکشاف کیا کہ جب مجھے سابق جرنل پرویز مشرف نے ایوارڈ سے نوازا تھا تو انہوں نے مجھے کہا تھا کہ ’مجھے آپ پر فخر ہے‘ جبکہ تمغہ امیتاز سے نوازتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’آپ اس کے مستحق ہیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید