• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت 70 اراکین کے پی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل

علی امین گنڈاپور نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا - فوٹو: فائل
علی امین گنڈاپور نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا - فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت صوبائی اسمبلی کے 70 اراکین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جوائن کرلی۔

علی امین گنڈاپور نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے انتخابات جیتنے کے بعد کوئی پارٹی جوائن نہیں کی تھی۔

وزیر اعلیٰ سمیت 70 اراکین اسمبلی نے حلف نامے پارٹی کے پاس جمع کروادیے۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل سے واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح ہے پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق تھا پی ٹی آئی کو مل گیا۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ آرٹیکل 6 ان پر لاگو ہوتا ہے جنہوں نے آئین کے مطابق انتخابات نہیں کروائے۔

قومی خبریں سے مزید