• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی کی قیمت انڈسٹری کا سب سے بڑا مسئلہ، ایف پی سی سی آئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض مگوں اور برسر اقتدار گروپ یو بی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم تنویر نے کہا ہےکہ انرجی کی قیمت پاکستان کی اس وقت ملکی انڈسٹری کا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے ،اتنی مہنگی بجلی کے ساتھ انڈسٹری نہیں چل سکتی، نائب صدر ایف پی سی سی آئی آصف انعام ، زبیرطفیل،خالدتواب، مرزااختیار بیگ، اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز کی وجہ سے بجلی کی قیمت برداشت سے باہر ہوچکی ہے، جو بجلی استعمال نہیں ہوتی اس کی مد میں دو ہزار ارب روپے کی ادائیگیاں کررہے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران نے حکومت سے تمام پاور پلانٹ کا فرانزک آڈٹ کرنے،آئی پی پیز کا ازسرنو جائزہ لے کا اس کا مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کر دیا ۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز کی وجہ سے بجلی کی قیمت برداشت سے باہر ہوچکی ہے ،ملک بھر کے صنعتکار بجلی کی قیمت سے شدید پریشان ہیں ۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ سرپرست اعلی ایس ایم تنویر نے کہا کہ جو بجلی استعمال نہیں ہوتی اس کی مد میں 2ہزار ارب روپے دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید