اسلام آباد (جنگ رپورٹر )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج، جسٹس ارباب محمد طاہر کے خلاف ججو ں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزم میں سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کروادی گئی ہے ،شکایت گزار ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے پیر کو سپریم جوڈیشل کونسل پروسیجر آف انکوائری رولزکے تحت دائر کی گئی شکایت میں جسٹس ارباب محمد طاہر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کرنے کی استدعا کی ہے ،شکایت گزار نے8 جولائی 2024کے ایک مقدمہ سمیت چند مقدمات کی سماعت کے دوران جواب گزار جج کے رویہ کے خلاف شکایت کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ ججوں کے پاس اپنی ذاتی خواہشات، پسند وناپسند کے مطابق فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔