• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات شدید گرمی کی لپیٹ میں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا کے کئی مشہور سیاحتی مقامات ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس، اسپین، اٹلی، پرتگال، فرانس اور دیگر یورپی شہروں میں ان دنوں موسم شدید گرم ہے۔

بیشتر یورپی سیاحتی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری ہونے اور ہیٹ ویو کے امکانات ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چند روز میں فرانس میں درجہ حرارت 34، اسپین میں41 اور اٹلی میں 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مصر کے مشہور سیاحتی مقام پر درجہ حرارت معمول سے 10 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں مصر میں درجہ حرارت 43 اور مراکش میں 40 ڈگری تک ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید