• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بائیڈن کی دوبارہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی التوا کا شکار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پارٹی رہنماؤں کی جانب سے بڑھتی مخالفت کے سبب امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی نے صدر جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دو تہائی ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ جو بائیڈن دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بنیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کو دوبارہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی میں ووٹنگ کا آغاز اگلے ہفتے ہونا تھا مگر پارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ یہ ووٹنگ اگست کے پہلے ہفتے میں کی جائے گی۔ 

صدر جو بائیڈن کی امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلے مباحثے میں بدترین پرفارمنس اور بعد میں اکثر موقعوں پر غلط الفاظ منہ سے نکلنے کی وجہ سے ڈیموکریٹ حلقے تشویش کا شکار ہیں کہ جو بائیڈن اپنے حریف کو ہرا نہیں پائیں گے۔ 

دوسری جانب امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے اہم رکن کانگریس ایڈم شف نے بھی صدر جو بائیڈن سے دوبارہ صدارت کے امیدوار بننے سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید