• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، سعودی عرب

سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان
سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان

سعودی عرب نے خان یونس میں اونروا کے اسکول کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خان یونس میں اونروا کے اسکول کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے، اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی افواج کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نصیرات میں اقوام متحدہ کے شیلٹر پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے 25 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ 18 فلسطینی خان یونس اور 5 فلسطینی بیت اللہیہ میں اسرائیلی دہشتگردی میں شہید ہوئے تھے۔

اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں میں سے نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔ 285 دن سے جاری اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار 794 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید